راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ خدا کے فضل سے میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں بری ہوا اور مجھے عدالت سے انصاف ملا۔کراچی میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس سانحے کے وقت میں نے احتجاجاً تیسرے دن ہی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ لوگ چپڑاسی کی نوکری تک نہیں چھوڑتے جبکہ میں نے کہا تھا کہ تمام متاثرین کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 2017 میں خود کو رضاکارانہ طور پر عدالت میں پیش کیا، 2 مرتبہ تفتیش ہوئی اور مجھے بے گناہ قرار دیا گیا جبکہ مذکورہ کیس میں 200 سے زائد پیشیاں ہوئیں رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اس مقدمے میں مجھے باعزت بری کیا گیا، تاہم اہم بات یہ ہے کہ عدالت نے فیصلہ سنایا اور مجھے انصاف ملا ہے۔