• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع

پاکستان میں کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع 


اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستان میں کورونا وبا سے بچا وکی ویکسین کی انسانوں پر آزمائش باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ۔ پاکستان میں فیز 3 کلینیکل ٹرائلز کووڈ۔ 19 ویکسین ”کینسنینو“ کا آغاز ہوگیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق چین میں ویکسین کے فیز1اور دو ٹرائلز ہوچکے ہیں جبکہ فیز 3ٹرائلز پاکستان میں ہورہے ہیں، ویکسین کی کامیابی کے نتیجے میں وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

” کینسنینو“ ویکسین کا ٹرائل3 کا آغاز ابتدائی طور پر اسلام آباد سے کر دیا گیا ہے جس میں 18 سال سے زائد عمر کے 8 ہزار رضا کاروں پر یہ ویکسین آزمائی جائے گی اس کے بعد بتدریج لاہور اور کراچی میں بھی اس کو ٹیسٹ کیا جائے گا جو کہ ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

تازہ ترین