• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت بلوچ کےاعجاز ہاشمی ،مولاناامجد اوردیگررہنمائوں سے رابطے

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی ، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا محمد امجد خان ، پیر ہارون گیلانی ، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل پیر صفدر گیلانی ، العبیرہ کے سربراہ سید ثاقب اکبر ، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے امیر سید ضیاءاللہ شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا اور اتفاق کیا کہ ملی یکجہتی کونسل قومی وحدت ، تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے لیے ہمیشہ کی طرح اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی ۔ فرقہ واریت ، شدت پسندی اور عدم برداشت خود دینی جماعتوں ، قائدین اور قومی سلامتی کے لیے مفید نہیں ۔ عدم استحکام کے بھی خطرات پیدا ہو رہے ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اپوزیشن کی اے پی سی کے بعد حکومت اور اپوزیشن دونوں پریشان اور بے قرار ی کے عالم میں ہیں ۔ حکومت سیاسی ، جمہوری ، پارلیمانی ، اقتصادی اصلاح کے لیے تیار نہیں اور اپوزیشن کے لیے گرم زمین پر پاؤں رکھنا بھی آسان نہیں ۔
تازہ ترین