• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاچار طبقے کی فلاح کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری، کمشنر جاوید اختر

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ لاچار طبقے کی فلاح کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،جنرل بس اسٹینڈ اور پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا انتظامات کا جائزہ لیا، کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کورونا احتیاطی تدابیر اپنائیں عارضی پناہ گاہ میں سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں۔وزیراعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کے خواب کی حقیقی تعبیر کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔بعدازاں کمشنر ملتان نے مستقل پناہ گاہ کی تعمیر کیلئے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔
تازہ ترین