• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو ملک وقوم کی نہیں ذاتی مفادات عزیز ہیں ‘صوبائی وزیر

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت، لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں جارہاہے ۔ پاکستان کے غیورعوام نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو س موجودہ حکومت کابھرپور ساتھ دے رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ واقع شگئی سیدوشریف میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہے جتنا بھی شور شراب کریں۔ عوام ان کے چالوں میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن کو ملک وقوم کی نہیں ذاتی مفادات عزیز ہیں اورذاتی مفادات کے حصول کیلئے اکھٹے ہونے والوں کا اکھٹے ہونے سے قبل ہی شیرازہ بکھرگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے انقلابی اقدامات اوران کی کارکردگی سے مطمئن ہیں عوام نے عمران خان کے وژن کو سینے سے لگارکھاہے۔کیونکہ عمران خان کے وژن میں ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کاراز پوشیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں لیکن بعض لوگوں کوعوام کی خوشحالی اورحکومت کی بہترکارکردگی ہضم نہیں ہورہی ہے۔
تازہ ترین