آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گرانفروشی پر 11شیرفروشوں اور نانبائی گر فتا ر

پشاور( وقائع نگار) محکمہ خوراک نے مختلف علاقوں سے گرانفروشی پر 11شیرفروشوں اور نانبائیوں کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج شکایات پر محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کارروائیوں کی ہدایت کی جس پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر نعمان علی شاہ نے کالا باڑی‘ شاہ قبول‘ گلبرگ اور جسٹس طلعت قیوم روڈ پر اشیائے خوردونوش کے دکانوں میں نرخ ناموں سے متعلق آگاہی حاصل کی اور بعد ازاں سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 11 افراد کوگرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مراسلے جمع کردیئے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت قبول نہیں جبکہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

پشاور سے مزید