بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نشے میں دھت کار مکینک کے لیے ورکشاپ پر مرمت کے لیے آنیوالی لگژری کار کی سیر اس وقت مہنگی پڑ گئی جب وہ ایک آٹو رکشے سے جا ٹکرائی اور تین راہ گیر بھی زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق پولیس نے کار مکینک کو گرفتار کر لیا ہے۔
دوران تفتیش مکینک نے بتایا کہ ایک گاہک اپنی کار مرمت کے لیے ورکشاپ پر چھوڑ گیا تھا۔ کار میں شراب بھی موجود تھی۔
پولیس کے مطابق مکینک کار کی سیر کے نکلا اور سرائی کیل خان ٹریفک سگنل پر پہنچا تو کار بے قابو ہوکر رکشے سے جا ٹکرائی۔ اس دوران کار فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی اور تین راہ گیر بھی زخمی ہو گئے۔