آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کشمیری خود کو بھارتی نہیں سمجھتے، فاروق عبدﷲ

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبدﷲ نے کہا ہے کہ کشمیری غلام بن کر رہ گئے ہیں۔ بھارتی حکومت ان سے دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کرتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبدﷲ کا کہنا تھا کہ کشمیری اب خود کو بھارتی نہیں سمجھتے اور نہ ہی بننا چاہتے ہیں۔ بلکہ کشمیری چاہیں گے کہ ان پر بھارت کے بجائے چین کی حکومت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرفیو ہٹتے ہی لاکھوں کشمیری اپنے حق کے لیے باہر نکلیں گے، انہیں بھارتی حکومت پر ذرہ بھر بھی اعتماد نہیں، بھارتی حکومت نے ڈومیسائل کے نئے قانون سے کشمیریوں کو مزید متنفر کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے اقدامات کا مقصد وادی کو ہندو اکثریت والی ریاست بنانا ہے۔

فاروق عبدﷲ نے کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کی بحالی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا وقار بحال کرنے کے لیے پرُامن کوششیں آخری سانس تک جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لوک سبھا کے ختم ہونیوالے سیشن میں بات نہیں کرنے دی گئی، ایسا لگتا ہے ہم مودی سرکار کے غلام ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید