• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المصطفیٰ ٹرسٹ آنکھوں کے چھ ہزار آپریشن کرے گا، عبدالرزاق ساجد

لندن ( پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں کارکنوں کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر فری میڈیکل کیمپ اور پنجاب‘ کشمیر ، کے پی کے، کے مختلف شہروں میں 30 فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں سفید موتیا کے مریضوں کا معائنہ، آپریشن، عینکوں اور ادویات مفت دی جائیں گی۔ المصطفیٰ ٹرسٹ رواں سال سفید موتیا کے چھ ہزار مفت آپریشن کرے گی، انھوں نے کہا کہ المصطفیٰ آئی ہسپتال میں آنکھوں، الٹرا سائونڈ اور لیبارٹری کے شعبوں کا آغاز ہو چکا ہے جب کہ اکتوبر میں آئی ہسپتال کا باقاعدہ آغاز ہو گاالمصطفیٰ ویلفیئر لاہور کے زیر اہتمام المصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ روڈ پر تربیتی نشست ہوئی جس کے مہمان خصوصی المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض جبکہ شرکا میں ندیم اشرفی، مفتی فضل الرحمان اوکاڑوی، اسحاق رحمانی، عمران جٹ سمیت دیگر شامل تھے، اس موقع پر المصطفی کے سرپرست اعلیٰ اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب اور المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ برطانیہ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے ویڈیو لنک سے خطاب کیا۔

تازہ ترین