آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کینیڈا کے حکام نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر اجتماعات پر پابندیاں لگادیں

ٹورانٹو (اے پی پی) کینیڈا کے صوبہ کیوبک کے حکام نے کوویڈ19 کی دوسری لہر کے خدشہ کے پیش نظر اجتماعات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کیوبک میں پری کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت کرسچن ڈوب نے کہا کہ مونٹریال اور کیوبک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد میں اضانہ ہو رہا ہے جس کے باعث عبادت گاہوں ، ہوٹلوں اور تہواروں کی تقریبات میں اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کا اطلاق تھیٹروں یا سینما گھروں پر نہیں ہو گا ہے کیو نکہ وہاں سماجی فاصلہ پر عملدرآمد قدرے آسان ہے۔ ڈوب نے کہا کہ لوگ آپس میںکم سے کم رابطہ رکھیں ، ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کریں فیملی ڈنر ، دوستوں اور پارٹیوں کے ساتھ کھانے سے پرہیز کریں تو اس وبا سے محفوظ رہ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اونٹاریو میں نجی اجتماعات پر پابندی میں توسیع کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ٹورانٹو اور اوٹاوا میں بھی یہ قانوں نافذ کیا گیا جہاں خلاف ورزی کرنے والے پر کم سے کم 10 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں کووڈ۔ 19 کے ایک لاکھ 45 ہزار 750 کیس سامنے آئے جبکہ 9 ہزار 267 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یورپ سے سے مزید