• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا شرما سے موازنہ کیا جانا بالکل پسند نہیں ہے، رمشہ خان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ رمشہ خان کو یہ بات ہرگز پسند نہیں کہ ان کا موازنہ بولی وڈ اسٹار انوشکا شرما سے کیا جائے۔برطانوی ریڈیو پروگرام میں میزبان کے 10سوالات کا جوابات دیتے ہوئے رمشہ کا کہنا تھا کہ انوشکا شرما خوبصورت ہیں لیکن پلیزان سے میرا موازنہ کرنابند کریں ، اس سے قبل بھی میں ایک انٹرویومیں کہہ چکی ہوں کہ مجھے رمشہ خان کے نام سے ہی جانے جانا پسند ہے۔اداکارہ نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم میں سے کسی ایک کے انتخاب پر رمشہ نے کہا کہ میں کرکٹ نہیں دیکھتی لیکن بابراعظم ، وہ پاکستان کے بہترین کرکٹرزمیں سے ایک ہیں۔ انہیں ویڈو گیمزسے بھی بیحد دلچسپی ہے اور ایکٹنگ کے بعد وہ اپنا وقت گیمز کھیلنے میں صرف کرتی ہیں۔ اداکارہ کو اپنی والدہ کے ساتھ گیمز کھیلنا پسندیدہ ہے۔وہ کون ہوگاجس سے اپنی شادی پرگانا سننا چاہیں گی؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے شادی سادگی سے کرنا پسند ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو میری خواہش ہے کہ عاطف اسلم میری شادی میں گانا گائیں۔ ہولی وڈ کرش سے متعلق سوال پرانہوں نے لیونا رڈو ڈی کیپریو کا نام لیتے ہوئے کہاکہ مجھے ہمیشہ سے وہ پسند ہیں اور میں لیونارڈو کی حقیقی پرستارہوں۔پاکستان فلم انڈسٹری میں پسندیدہ خان سے متعلق سوال پررمشہ کا کہنا تھا کہ انہیں اداکارفواد خان پسند ہیں اور ان کے ساتھ کسی پروجیکٹ میں کام بھی کرنا چاہیں گی۔بڑی خواہش سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ میری پہلی ترجیح اپنی والدہ اوربہن کے لیے ایک گھربنانا ہے۔ رمشہ کا پسندیدہ رنگ گلابی ہے لیکن انہیں لباس میں سیاہ رنگ پسند ہے اوراگر کھانا پکانا ہو تو پسندیدہ ڈش “دال ماش فرائی ” ہے۔

تازہ ترین