• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ، جہیز فنڈ کی مد میں 18 کروڑ سے زائد رقم ادا کرے گا

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ، اندرون سندھ میں قائم فیکٹریوں کے ملازمین کی بچیوں کو جہیز فنڈ کی مد میں 18کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کرے گا۔ ایڈمنسٹریٹو آفیسر برائے سیکرٹری بورڈ کے مراسلے کے مطابق اندرون سندھ میں قائم فیکٹریوں کے ملازمین کی 977منتخب بچیوں کو مجموعی طور پر 18کروڑ 88لاکھ جہیز فنڈ کی مد میں فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے 7اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں گھوٹکی، ڈہرکی، میرپورماتھیلو، پنوں عاقل، سکھر، صالح ہٹ اور اوباڑو شامل ہیں۔ یہاں یہ بات دلچسپ ہے کہ 80فیصد بچیوں کا تعلق ضلع ڈہرکی سے ہے۔ واضح رہے پہلے جہیز فنڈ کی مد میں ایک لاکھ کی امداد دی جاتی تھی مگر گزشتہ ماہ وفاق میں منعقدہ 145ویں اجلاس میں یہ امداد ایک لاکھسے دو لاکھ اور مزدور کی فوتگی کی رقم پانچ لاکھ سے چھ لاکھ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین