آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی و سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح مین ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھو ں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کاروائی شروع کردی۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں نامعلوم افراد صغیر احمد کے گھر سے زیورات و نقدی لے گئے۔ اسی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد حبیب احمد کی گاڑی کا لا ک کھول کر طلائی زیوارات چوری کرکے لےگئے ۔جسٹس کالونی میں مسلح افراد جبار کی بیکری میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر 25 ہزار رو پے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔کینٹ سے فیصل، عمیر، چہلیک کے علاقہ میں عنصر کی مو ٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں اسلم، کالونی سے سلیم کی کار چوری ہوگئیں جبکہ پیر کالونی سے عامر کا رکشہ چوری ہوگیا۔ تھانہ گلگشت کے علاقہ میں ڈاکو تین موبائل فون اور 10ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ گلگشت کالونی میں ڈاکو نے شہری یٰسین سے 15 ہزار نقدی چھین لی۔ نامعلوم شخص مشتاق کی دکان سے موبائل اور نقدی لیکر فرار ہوگیا۔ بھٹہ رنگو شاہ کے قریب نامعلوم افراد طارق سے 16 ہزار رو پے نقدی چھین لی، مسلح افراد احمد کے میڈیکل سٹور سے 20ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں 31افراد کے موبائل چوری ہوگئے۔

ملتان سے مزید