• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیت المال کمیٹی کے ذریعےمالی معاونت کے چیکس تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ملتان شہر کے صدر ملک محمد عدنان ڈوگر نے کہا ہے کہ غریبوں اور بے روزگاروں کے لیے ریلیف ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، بیت المال کمیٹی کے ذریعے مالی معاونت کے چیکوں کی تقسیم فلاح معاشرہ کی طرف ایک اہم قدم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی بیت المال کمیٹی کی جانب سے بے روزگاروں، مستحقین، میرج گرانٹ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین