• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی کمپنی نے دنیا کا پہلا اور ایسا خصوصی لیمپ تیار کیا ہے جس کی شعاعیں کوروناوائرس کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔

جاپانی کمپنی کے ماہرین نے (کیئر 222) نامی یو وی لیمپ تیا کیا ہے جس میں مہلک وائرس کو ختم کرنے کی صلاحتیں موجود ہیں جبکہ انسانوں پر اس کے منفی اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے۔

جاپانی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لیمپ کے ذریعے ان جگہوں کو جراثیم یا دیگر مہلک وائرس سے پاک کیا جاسکتا ہے جہاں پر انسانوں کی موجودگی ہو جیسے دفاتر، تعلیمی ادارے یا پبلک ٹرانسپورٹ وغیرہ، الٹرا وائلٹ شعاعوں کی ویو لینتھ سے جراثیم اور وائرس ختم ہوجاتے ہیں۔

اس لیمپ میں 222 نانومیٹر ویو لینتھ موجود ہے جو وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سے انسانی آنکھوں یا جلد کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچتا، یہ ہرقسم کے 99 فیصد وائرس یا بیکٹریا کا خاتمہ کرتا ہے۔

اس لیمپ کی شعاعوں کی رینج تقریبا ڈھائی میٹر ہے اس درمیان موجود وائرس مر جائیں گے۔

تازہ ترین