• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ کوئی لیگی رہنما عسکری نمائندوں سے نہیں ملے گا، نواز شریف


سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ آج اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہے ہیں، آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن عسکری، متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہوا تو جماعت کی قیادت کی منظوری کے ساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی، خفیہ نہیں ہوگی۔


نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ واقعات سے پھر ثابت ہوتا ہے بعض ملاقاتیں کیسے سات پردوں میں چھپی رہتی ہیں اور بعض ملاقاتوں کی کیسے تشہیر کرکے مرضی کے معنی پہنائے جاتے ہیں۔

انہوں نے بس بہت ہوگیا ہے یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ن لیگی رہنماؤں سمیت ملک  اہم سیاسی شخصیات کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تازہ ترین