• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور غازی کی ڈائریکٹر ایم ڈی اے تعیناتی عوام کی ترجمانی ہے، کمیونٹی شخصیات

برمنگھم (پ ر) میرپورڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل انور غازی کو تعینات کرکے وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوام کی ترجمانی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، اسلم لون، مسعود لون اور ہارونیہ مسجد کے جنرل سیکرٹری آصف محمود مغل نے کیا۔ ان کمیونٹی شخصیات نے کہا کہ سابق ڈائریکٹر جنرل کا دور سیاہ ترین تھا اور انہوں نے ادارہ ترقیات میں کوئی کام نہیں کیا بلکہ مخصوص ٹولہ کو نوازا گیا جس سے مقامی شہریوں اور اوورسیز کمیونٹی کو نقصان ہوا۔ رہنمائوں نے کہا کہ نئے تعینات ڈائریکٹر عوامی مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
تازہ ترین