آپ آف لائن ہیں
جمعرات11؍ ربیع الاوّل 1442ھ 29اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جھانوی کپور کی دلہن لک سے مداحوں کی دھڑکنیں بڑھ گئیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)جھانوی کپور بولی وڈ کے مشہور اسٹار کڈز میں سے ایک ہیں ۔ سوشل میڈیا پر جھانوی کپور کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصویروں اور ویڈیوز کو شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

حال ہی میں جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ ایسی ہی تصویروں کو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ دلہن بنی نظر آرہی ہیں ۔ جھانوی کپور کا یہ لک دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداح کی دھڑکنیں بڑھ گئیں ۔ تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے جو کیپشن دیا ، اس کو پڑھنے کے بعد لوگ ایک مرتبہ سوچ میں پڑگئے کہ آخر ماجرہ کیا ہے ۔

جھانوی کپور نے کپشن میں لکھا کہ یا آپ بھی شہانئی سن رہے ہیں یا یہ صرف میں ہی سن سکتی ہوں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں منیش ملہوترا کے نئے کلیکشن کے حصہ میں شامل ہونے کیلئےبہت خوش ہوں ۔ دراصل جھانوی کپور حال ہی میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کیلئے برائیڈل لک میں نظر آئیں ۔

ڈیزائنر نے حال ہی میں نیا برائیڈل کلیکشن لانچ کیا ہے ۔ تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جھانوی کپور کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہے ۔

دل لگی سے مزید