• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال غلط تعلیمی سند جمع کرانے پر کوچنگ سے برطرف

سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال غلط تعلیمی سند جمع کرانے پر کوچنگ سے برطرف 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کواپنے ڈپارٹمنٹ میں غلط تعلیمی سند جمع کرانے پر کوچنگ کی ذمے داریوں سےہٹادیا ہے، بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ فیصل اقبال کی پی سی بی سیٹ اپ میں واپسی مشکل ہے۔فیصل اقبال کی حال میں پی سی بی میں تقرری ہوئی تھی، لیکن پی آئی اے میں ان کے خلاف ڈگری میں ٹمپرنگ کرنے کا کیس چل رہا ہے اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں کوچنگ سے ھٹا کر وسیم حیدر کو کوچ مقرر کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل اقبال کی تقرری پر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق خوش نہیں تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اعلامیے کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے تصدیق کی تھی کہ ان میں اور ان کے ادارے، پی آئی اے، کے درمیان ایک معاملہ حل طلب ہے، جسے جلد حل کرلیا جائے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ فیصل اقبال کا اپنے ادارے کے ساتھ اس حل طلب معاملے کو نمٹائے بغیر ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک اہم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا خود ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ غیر منصفانہ ہوگا۔پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جب پی آئی اے، فیصل اقبال کو حل طلب معاملے پر کلین چٹ دینے کے ساتھ ساتھ این او سی فراہم کردے گا تو پھر سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دوبارہ اپنی ڈومیسٹک ٹیم کو جوائن کرنے کے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اس وقت تک وسیم حیدر، بلوچستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

تازہ ترین