• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی، بیٹریاں پگھلانے کی 100غیر قانونی بھٹیاں بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ تحفظ ماحولیات کی ضلع غربی کی ٹیم نے سرجانی پرانی بھینس کالونی میں واقع بیٹریاں پگھلانے کی سو غیر قانونی بھٹیا ں بند کرادیں جبکہ ضلع وسطی کی چھاپہ مار ٹیم نے کریم آباد اور ایف بی ایریا میں مختلف مارکیٹوں میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ پلاسٹک بیگز موقع پر ہی ضبط کرلئے اور دکانداروں کو پابندکیا گیا کہ آئندہ وہ صرف قابل تلف پلاسٹک بیگز میں گاہکوں کو سودا سلف فراہم کریں گے ۔ بیٹریاں پگھلانے کے عمل سے علاقے میں شدید فضائی آلودگی پھیل رہی تھی جس سے رہائشی جلد، اعصاب اور قلب کے امراض میں مبتلا ہورہے تھے ، حفاظتی معیار پورے کئے بغیر بیٹریاں پگھلانے سے ماحول کے ساتھ انسانی جانوں کو بھی شدید خطرہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین