• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم بستی میں غیر قانونی تعمیرات اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے افسران کو طلب کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے ایک بار پھر ایس بی سی اے کا رخ کر لیا جمشید ٹاؤن کے علاقے اعظم بستی میں ایک ڈینٹل کالج کے با لمقابل ،سو فٹ روڈ اور دیگرگلیوں میں خلاف قانون تعمیر ہونے والے متعدد مکانا ت کی تحقیقات کا آغازکر دیااینٹی کرپشن کے انکوائری افسر نے ڈائریکٹر جمشید ٹاؤن کو خط لکھ دیا اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر سید چیزل شاہ، سینئر بلڈنگ افسر ارشد ریاض اور بلڈنگ انسپکٹر محمّد عالَم کو جمشید ٹاؤن میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے طلب کر لیا گیا ہے تینوں افسران کو 28 ستمبر کو صبح 11 بجے تمام دستاویزات کے ساتھ اینٹی کرپشن کے آفس بلایا گیا ہے۔
تازہ ترین