• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا آئندہ ہفتے ممبر آئل کی تعیناتی سے فعال ہوجائیگی

اسلام آباد (حنیف خالد) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی موخر کر دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں اوگرا کے چیئرمین کیلئے تین ناموں پر غور کیا گیا مگر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کیبنٹ میٹنگ نے سمری کی منظوری نہیں دی اور چیئرمین کے عہدے کیلئے دوبارہ اخبارات میں اشتہار دینے کی ہدایت کی جبکہ اوگرا میں ممبر آئل کی خالی نشست پر تین افراد شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں جن میں موجودہ سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا زین العابدین‘ دو پرائیویٹ کمپنیوں کے عہدیدار ضیاء الحق مرزا اور عاصم نیازی شامل ہیں۔ اوگرا میں نئے ممبر آئل کی تعیناتی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے آئندہ ہفتے ہونے والا ہے۔
تازہ ترین