• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی ہے نہ گیس، گرمی سے برا حال، وفاق بے حس ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ

بجلی ہے نہ گیس، گرمی سے برا حال، وفاق بے حس ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے سندھ کی صورت حال پر بے حسی دکھائی، میں نے ایسی بے حس حکومت نہیں دیکھی،نہ بجلی ہے نہ گیس ہے،کراچی کو میڈیا نے اچھے طریقے سے اجاگر کیا لیکن جو برسات دیہی علاقوں میں ہوئی۔

اس پر میڈیا میں وفاقی حکومت کی روح اتر آئی کہ انہیں کچھ نظر ہی نہیں آیا،کراچی کے ساتھ کیا ہورہا ہے کسی اور وقت بتائوں گا لوگ ناراض ہوجائیں گے،کورونا کی وباء اسکولوں میں پھیلی تو صورت حال خراب ہوسکتی ہے، والدین ماسک اور ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے متعلق ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے سے پریشانی کا سامنا ہے ، 28 تاریخ سے اسکولزکھلنے پر اب بھی تحفظات ہیں اور اس حوالے سے وفاق سے بھی بات کریں گے۔

کورونا کی وبا اب بھی ہے اور کیسز آرہے ہیں ، ساڑھے تین لاکھ ماسک اسکولوں کو دئیے گئے ہیں اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ماسک تقسیم کریں۔

تازہ ترین