• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹریکٹ ملازمین کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج جاری ہے مظاہرین نے وی سی آفس سے پیوٹا ہال تک احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حقوق کے لئے نعرے بازی کرتے رہے ، پیوٹا ہال چوک میں مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے یونین صدر ارباب فرمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے وعدہ کیا تھا کہ جامعہ پشاور کے کنٹریکٹ ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے گا لیکن وہ اپنے وعدوں سے مکر گئے انہوں نے کہا کہ اگر جائز مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو پشاور یونیورسٹی کو بند کرکے تمام ملازمین اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دیں گے۔ آل یونیورسٹیز فیڈریشن کے صدر صلاح الدین کی قیادت میں ملازمین نے بھی جامعہ پشاور کنٹریکٹ ملازمین کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
تازہ ترین