آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت اسرائیل نامنظور مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خطے میں اسرائیلی مفادات کے لئے پاکستان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، ایم کیوایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اسرائیل نامنظور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا شوکت مغل قادری، ناصررضوان ایڈوکیٹ، قاری رانا تیمور، عبد الوحید یونس، ملک طاہر اعوان ایڈوکیٹ، صوفی عبد الغفار قادری سمیت دیگر بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں اسرائیل نامنطور مہم کے عنوان سے جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ اسرائیل نامنظور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ۔