• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی نہیں دی جائے گی

جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی نہیں دی جائے گی


اسلام آباد (این این آئی، آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرِعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی ہے، شیریں مزاری نے کہا کہ 49 صحافیوں کے خلاف مقدمات کی خبر درست نہیں۔ 

میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں حکومت نے سرِ عام پھانسی کا قانون نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ بین الاقوامی وعدوں اور سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے باعث سرعام پھانسی نہیں دی جاسکتی۔ 

دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے 49 صحافیوں کے خلاف مقدمات درج ہونے کی خبر کی تردید کردی۔

تازہ ترین