• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر کاربند ہیں، پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ویانا میں پاکستان کے سفیرآفتاب کھوکھر نےکہا کہ پاکستان بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی طرف سے وضع کیے گئے قوانین کے مطابق ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پرسختی سے کاربند ہے۔ آفتاب کھوکھر نےبین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے64ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان اور بین الاقوامی ادارے کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے کاعزم کا اظہار کیا۔
تازہ ترین