اسحاق ڈار کی برطانوی پارلیمانی انڈر سیکریٹری ہمیش فالکنر سے ملاقات
برطانیہ کا سرکاری دورہ کرنے والے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر سے پیر کو فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس لندن میں ملاقات کی، اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔