• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ کے تحت ملازمین کے کیسز کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئےریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کے تحت ملازمین کے کیسز کا جائزہ لے کر دوماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ۔علی رضا وغیرہ پچاس کے قریب ملازمین نے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا تھا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کے تحت کیسسز کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کے دوران کسی ملازم کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا جائے۔ رٹ پٹیشنز نمٹا دی گئیں۔
تازہ ترین