• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کااجلاس،تنظیمی امور پرتفصیلی تبادلہ خیال

لاہور(جنرل رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوےکا ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اجلاس ہوا جس میں محکمہ ریلوے کی تنظیمی امور اور پاکستان ریلوے پولیس میں جدید اصلاحات لانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کی صدارات چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے معین وٹو نے کی ۔چیئرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو ریلوے آپریشنز کے بارے بریفنگ دی گئی جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے ریلوے آپریشنز سے متعلق قائمہ کمیٹی کے سوالات کے جواب دیے اور ریلوے سے متعلق معاملات میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ آئی جی ریلوے پولیس نے ایم ایل ون منصوبے اور سی پیک پراجیکٹ کے حوالے سے ریلوے پولیس کی ذمہ داریوں کے بارے بھی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا۔ ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریلوے پولیس ملازمین کی تنخواہوں اور سکیل میں اضافے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے سفارشات تیار کی جائیں گی، ایم ایل ون منصوبے سے متعلق پاکستان ریلوے پولیس کے کردار پر غور کیا جائے گا ۔
تازہ ترین