• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا کے-الیکٹرک کے خلاف حتمی جدوجہد کا اعلان

جماعت اسلامی نے کراچی میں شدید لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ پر کے۔الیکٹرک کے خلاف جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کے۔الیکٹرک نے کراچی کے عوام کو اندھیروں میں دھکیل رکھا ہے، لیکن وفاقی حکومت ناقص کارکردگی کے باوجود کے۔الیکٹرک کو مسلسل سبسڈی دے رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے 27 ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ”حقوق کراچی مارچ“ کی تیاریوں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف کے۔الیکٹرک کے ہیڈ آفس، ڈی ایچ اے پر احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کراچی مارچ کے بعد کے۔الیکٹرک کے خلاف حتمی جدوجہد شروع کی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تمام حکمران جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی بھی کے۔الیکٹرک کو سپورٹ کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 27 ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ”حقوق کراچی مارچ“ منعقد کرے گی، جس میں عوام اپنے حق کے لیے جمع ہوکر حکمرانوں کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

تازہ ترین