• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری، بیکری ملازم حافظ قرآن لڑکے کے ساتھ مبینہ بدفعلی

ڈگری (نامہ نگار) ڈگری میں بیکری ملازم حافظ قرآن لڑکے کے ساتھ مبینہ بدفعلی، بیکری ملازم اور اس کے ساتھیوں نے بدفعلی کی، متاثرہ لڑکے کا الزام۔

تفصیلات کے مطابق ڈگری کے نواحی گوٹھ دریا خان کلوئی کا رہاشی 18 سالہ نوجوان حافظ قرآن محمد عمران ولد خان محمد کلوئی اپنے ورثاء کے ہمراہ ڈگری پولیس اسٹیشن پہنچا۔

متاثرہ لڑکے نے مقامی صحافیوں کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے بعد فصلوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے گھر کا خرچ چلانے کی خاطر ڈگری میں ایک بیکری پر کام کی غرض سے لگا تھا، بیکری مالک نے مجھے رات بیکری پر ہی رکنے کا کہا ۔

بیکری مالک نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مجھے چائے میں نشہ آور شے ملا کر بے ہوش کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکے کو میڈیکل لیٹر دے کر تعلقہ اسپتال ڈگری منتقل کیا۔جہاں ڈاکٹرز نے لڑکے کے سیمپل حاصل کئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق سیمپل تصدیق کے لئے فارنزک لیبارٹری جامشورو بھیج دئیے ہیں جہاں سے رپورٹ آنے کے بعد واقعے کی تصدیق ہو گی۔

واقعے کے خلاف متاثرہ لڑکے کے والد نے ڈگری تھانے پر درخواست جمع کرادی ہے جبکہ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

تازہ ترین