• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او رحیم خان کو شہید کرنے والے گینگ کی شناخت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں گذشتہ روز پولیس مقابلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان کو شہید کرنے والے گینگ کی شناخت ہوگئی، ملزمان نے واردات میں استعمال ہونے والی کار گلستان جوہر سے چھینی تھی ، ملزمان کے خاکے تیار کئے جارہے ہیں ، ذرائع کے مطابق گروہ میں شامل افراد کی تعداد 4 تھی جن کے پاس ایس ایم جی بھی تھی اور ملزمان قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کے حلیے میں ہوتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گینگ 2018 میں شارع فیصل، ڈیفنس،کورنگی اور جھیل پارک کے قریب وارداتیں کرچکا ہے، ملزمان منی ایکسچینج سے بھاری رقم لے کر نکلنے والے افراد کو لوٹتے ہیں، اورتمام وارداتوں میں منی ایکسچینج سے رقم نکلوانے والوں کو ہی نشانہ بنایا ہے۔ ملزمان کا پہلے فیروز آباد پولیس سے مقابلہ بھی ہوا اور اطلاع ملنے پرپولیس نے جب انھیں گلستان جوہر میں روکا تو ملزمان نے فائرنگ کر کے ایڈیشنل ایس ایچ او گلستان جوہر رحیم خان کو شہید کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جديد ہتھياروں سے ليس ڈاکو جس کار میں آئے وہ 24 ستمبر کي صبح 8 بجے گلستان جوہربلاک 14 کے رہائشی بنک افسرسےچھینی تھی، جديد ہتھيار سے ليس3 ملزمان نے جنيد کو کارسميت اغوا کیا ا اور کچھ دور لےجاکرجنيد کو سڑک پر چھوڑ کر کارلے کر فرار ہوگئے چھینی گئی کارنمبر BMC-291 کا مقدمہ نمبر691/2020 گلستان جوہر تھانے میں جنید کی مدعیت درج کر لیا گیا تھا ، کار چھينے والے ملزمان شلوار قميض ميں ملبوس تھے ۔ پوليس نے جنيد کی مدد سے کار چھينے والے ملزمان کے خاکے بنانے شروع کرديئے ہیں۔

تازہ ترین