• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی چینل دکھانے پر پیمرا کی کیبل آپریٹروں کے خلاف کارروائی، آلات قبضے میں لے لیے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) بھارتی چینل دکھانے پر پیمرا ریجنل آفس لاہور کی ٹیموں نے مختلف کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آلات قبضے میں لے لیے۔ریجنل جی ایم پیمرا لاہور نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ کارروائیاں پاکستان سٹیزن پورٹل اور ریجنل آفس لاہور میں موصول شکایات پر کی گئیں۔غیر قانونی چینلز دکھانے پر میسرز چودھری میڈیا اینڈ کیبل نیٹ ورک، میسرز چیلنجر ڈیٹا اور میسرز فارچون مارکیٹنگ کے آلات تحویل میں لیے گئے۔

تازہ ترین