آپ آف لائن ہیں
منگل 2ربیع الاول 1442ھ20؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کلفٹن زیادتی کیس، جیکب آباداور قادرپور میں چھاپے، سیاسی رہنما کا بیٹا بھی ملوث

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کلفٹن میں نوجوان لڑ کی کومبینہ اغوا کرکے زیادتی کیس کی تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا گیا ہے ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جیکب آباداور قاردپور میں چھاپے بھی ما رے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں مبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا گیا ، ایس پی انویسٹی گیشن بشیربروہی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہے، پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے جیکب آباداور قاردپورمیں چھاپے مارے اور مخصوص بنگلوں کا محاصرہ کیا۔

گذشتہ روز کلفٹن سے مبینہ طور پر اغوا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے کیس میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے بیٹے کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پہلے ڈیفنس، کلفٹن اور پھر گلستان جوہر میں چھاپے مارے لیکن تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے ، پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون مسلسل بند ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، یاد رہے کہ پولیس حکام نے واقعہ کے دوسرے روز انکشاف کیا تھا کہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی لڑکی اور لڑکا دونوں رابطے میں تھے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی لڑکی سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ مبینہ اغوا کاروں کے ساتھ لڑکی نے مزاحمت نہیں کی اور وہ ان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نظر آئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید