• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی معاملات میں قومی اداروں کو نہ گھسیٹا جائے، جمال رئیسانی

کوئٹہ (آئی این پی)نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہےکہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کی خاطر قومی اداروں کو گھسیٹنے کی کوشش کر رہی ہیں جو ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ، پاک فوج اور دیگر سلامتی اداروں نے ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین سیاست کریں مگر قومی اداروں پر تنقید کرنے سے گریز کریں اور اس سے ہمارے دشمن ممالک خوش ہو جائیں گے اس لئے سیاسی معاملات میں قومی اداروں کو نہ گھسیٹا جائے بلوچستان کے عوام پاک فوج اور ایف سی کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکتے ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا دہشت گردی کے خلاف فورسز اور عوام نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی اب سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی خاطر قومی اور سلامتی اداروں کو گھیسٹ رہے ہیں جس کی ہم مذمت کر تے ہیں پاک فوج نے ملک میں ہونیوالے دہشت گردوں کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہمارے دشمن ممالک پاکستان کی ترقی وخوشحالی نہیں چاہتے تھے،ہم سیاسی جماعتوں سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ قومی اداروں کو احترام کریں اور جہاں جہاں سیاسی کو تا ہی ہے ان پر اپنی سیاست کرے ملک میں جمہوری نظام کو بہتر بنانے کے لئے مزید جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین