• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی شوٹنگ چیمپئن شپ، پاک آرمی کی پہلی پوزیشن برقرار

کراچی میں 27 ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

چیمپئن شپ کے دوران پاک آرمی 7 گولڈ، 3 سلور اور 7 برونز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

پاک بحریہ کی ٹیم 6 گولڈ کے ساتھ دوسرے اور پاکستان ائیر فورس کی 3 گولڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے۔

پاک آرمی کے گلفام نے 50 میٹر پسٹل ایونٹ کی انفرادی کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ پی اے ایف کے عابد سلور اور کلیم خان نے برانز میڈل حاصل کیے۔

50 میٹر پسٹل کے ٹیم ایونٹ میں پی اے ایف گولڈ، آرمی سلور اور نیوی کی ٹیم برانز میڈل کی حقدار رہی۔

قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تازہ ترین