• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا خون کے گودے میں خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے، تحقیق

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) لندن میں عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی نئی تحقیقات میں اہم انکشافات ہوئے ہیں، برطانوی اخبار کے مطابق کورونا وائرس زیادہ بیمار ہونے والے مریضوں کے خون کے گودے (بلڈ میرو) کے خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق لندن میں کورونا وائرس کے عروج کے دوران زیر علاج رہنے والے53مریضوں کے مدافعتی نظام اور ردعمل کا جائزہ لیا گیا جس سے دریافت ہوا کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس بلڈ میرو کے خلیات کو نقصان پہنچا سکتا ہے جب کہ کورونا سے معتدل حد تک بیمار ہونے والوں کے مدافعتی خلیات غیر معمولی ردعمل پر آجاتے ہیں، لیکن سنگین بیمار شخص میں یہ تبدیلی پیش آئی، ان مریضوں میں مونو سائٹ (سیل) کے افعال درست نہیں ہوتے، تاہم علاج سے مونو سائٹ کے اخراج کی روک تھام کرکے مدافعتی ردعمل کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام میں خرابیاں کورونا مریض کے آئی سی یو میں داخلے سے پہلے سے ہوتی ہیں تو مریضوں کے ہسپتال داخل ہوتے ہی امیون تھراپیز کا استعمال شروع کردینا چاہیے، جو مریض کے لیے بہتر ہوگا، خیال رہے کہ اس سے قبل اس تحقیقی رپورٹ میں دریافت کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس مدافعتی نظام کے شدید ردعمل کا باعث بنتا ہے اور کچھ مریضوں میں ایسا بون میرو (ٹشو) میں موجود مدافعتی خلیات میں ہوتا ہے۔ کورونا وائرس ایک بار ناک یا منہ میں پہنچنے کے بعد ان خلیات کو نشانہ بناتا ہے۔ 
تازہ ترین