• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور(بیورورپورٹ)خیرپور کا ہندو تاجر پراسرار طور پر لاپتہ کچے کے کنگری کے علاقے کا ہندو لڑکا پرانی دشمنی پر اغوا تفصیلات کے مطابق خیرپور کا ہندو تاجر رام چند گذشتہ تین روز سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے رام چند کے بیٹے سنتوش کمار نے پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ وہ خیرپور شہر کے ٹپالی گھٹی کے رہائشی ہیں ان کے والد دکاندار ہیں جو گذشتہ تین روز سے لاپتہ ہیں انہوں نے والد کےا غوا کا شبہ ظاہر کیا اور ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا دریں اثناء کنگری کے کچے کے علاقے کے ہندو لڑکے اشوک کولہی کو کار سوار مسلح افراد جبری کار میں ڈال کر اٖغوا کر گئے ہیں ہندو لڑکے کے والد جاموں مل کے مطابق ان کی اپنی برادری کے افراد کے ساتھ دشمنی چل رہی ہے جس پر برادری کے دشمن اس کو اغوا کر کے لے گئے ہیں سرکاری طاقت کا استعمال کر کے بیٹے کو بازیاب کرا یا جائے ۔

تازہ ترین