آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزراء و بیوروکریٹس کے عسکری اداروں وافسران سے براہ راست رابطوں پر پابندی

اسلام آباد (جنگ نیوز) کابینہ ڈویژن نے وزرا اور بیوروکریٹس کے عسکری اداروں اور افسران سے براہ راست رابطوں پر نوٹس لیتے ہوئے براہ راست ملاقات اور بریفنگزپر پابندی عائد کردی۔ 

وفاقی وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع ملاقاتوں، خط و کتابت اور بریفنگ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو پیشگی آگاہ کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزرا اور بیوروکریٹس کی جی ایچ کیو، نیول ہیڈ کوارٹر اور ایئر فورس ہیڈ کوارٹر سمیت اہم اداروں کے افسران سے براہ راست رابطے اورملاقات1973 کے رولز آف بزنس کے سیکشن 8 اور 56کے منافی ہے۔ 

کابینہ ڈویژن نے کابینہ ارکان اور بیورو کریٹس کو پابندی عائد کرنے کے احکامات ارسال کر دیئے ہیں، وزرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ جی ایچ کیو، نیوی اور ایئر فورس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات،خط و کتابت اور بریفنگ کے لیے وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے،وزیراعظم کی اجازت کے بعد وزارت دفاع متعلقہ وزارت کو مطلوبہ ہدایات جاری کرے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع رولز آف بزنس کے مطابق متعلقہ وزراء اور بیورو کریٹس کی ملاقاتوں اور بریفنگ کا انعقاد کروائے گی۔

وفاقی وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع ملاقاتوں، خط و کتابت اور بریفنگ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو پیشگی آگاہ کرینگے۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف پارٹی رہنماؤں پر عسکری قیادت سے براہ راست ملاقاتوں پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید