• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف میرے لیڈر،قومی اداروں کونشانہ نہ بنائیں، جلیل شرقپوری

نواز شریف میرے لیڈر،قومی اداروں کونشانہ نہ بنائیں، جلیل شرقپوری


لاہور،شیخوپورہ(خصوصی نمائندہ،نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نوازشریف بیانیہ کے خلاف اپنے موقف پر ڈٹ گئے،کہاکہ نوازشریف میرے لیڈرہیں،وہ قومی اداروںکو نشانہ نہ بنائیں۔ نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز سے سراسر ناانصافی ہورہی ہے۔ شہباز شریف محتاط بولتے ہیں، نوازشریف کی بات میں بھی تحمل ہونا چاہئے۔ اپنی پارٹی رکنیت کی معطلی پرگزشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں کیخلاف نواز شریف کی تقریر سے دل دکھا ۔نواز شریف کے بیان کی تائید نہیں کرسکتا۔میں ن لیگ میں ہوں مجھے کوئی نہیں نکال سکتا۔ میاں نوازشریف نے غصہ میں باتیں کیں جو نہیں کرنی چاہئے تھیں۔ مسلم لیگ کے ایم این اے اور ایم پی ایز میں سے جن سے بھی ملاقاتیں ہوئیں سب نے نواز شریف کے بیانیہ کی تردید کی۔ میاں نواز شریف کے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں یا سچے ان کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، جیلیں کسی کا کچھ بگاڑ نہیں سکتیں، میاں نواز شریف سچے ہیں تو سچائی پر ڈٹے رہنا چاہئے، غصہ میں آکر جو انداز انہوں نے گزشتہ روز اے پی سی کے خطاب میں اختیار کیاہمارے قومی مفاد کے خلاف ہے۔ میاں نواز شریف قائد ہیں، انکا احترام کرتا ہوں۔ سچ کہنا پارٹی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔ شہباز شریف کا ملٹری یا کسی ادارے کے خلاف بات کرنے کا رجحان نہیں ،نواز شریف ایسا کرتے ہیں۔ میاں نواز شریف سے گزارش ہے صرف سیاسی بات کیا کریں اداروں کے خلاف نہ بولا کریں۔ یہ باتیں قومی مفاد کے خلاف جائیں گی۔ قومی مفاد کے خلاف باتوں کو بھارت اور یہودی غلط استعمال کریں گے۔ لیڈر ایسی باتیں کریں تو دنیا میں ملک کا تماشا بنتا ہے ہمیں بطور ریاست اپنا تماشا نہیں بنوانا۔

تازہ ترین