• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا نے کچرے کے کنٹینر واپس برطانیہ بھیج دیئے

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا نےغیرقاقونی کچرےسے بھرے کنٹینر واپس برطانیہ بھیچ دیے،اے ایف پی کے مطابق کسٹم حکام کاکہنا ہے کہ ان کنٹینر میں چادریں،کارپٹ وغیر بھرے تھے لیکن ساتھ ہی ان کنٹینرز میں اسپتالوں کا کچرا بھی بھرا ہوا تھا،حکومت کاکہنا ہے کہ سری لنکا میں ایسے کچرے کا لایا جانا غیر قانونی ہے۔اے ایف پی کے مطابق ان 21 کنٹینرز میں 260 ٹن کچرا موجود تھا اور اس کی پہلی کھیپ ستمبر 2017 اور مارچ 2018 میں کولمبو کی بندرگاہ پر لائی گئی تھی۔کسٹم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ اسپتال کے اس کچرے میں کس قسم کا کچرا موجود تھا۔
تازہ ترین