آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زائرین عمرہ کو کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، انتظامیہ

خانہ کعبہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ عمرے کے لیے آنے والے زائرین کو طواف اور عمرے کے دوران کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ طواف، کعبہ کے گرد نصب فینس کے باہر ہوگا۔

خانہ کعبہ کی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور زائرین کی حفاظت کے لیے حجر اسود کا بوسہ لینا یا کعبے کو چھونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید یہ کہ تمام زائرین کو سماجی فاصلہ رکھنے کے علاوہ طواف اور سعی کے دوران زمین پر نشانات پر چلنے کی پابندی بھی کروائی جائے گی۔ پابندی پر عمل درآمد کے لیے انتظامیہ نے اہلکار تعینات کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقامات مقدسہ آنے والے  زائرین کے جسم کا درجہ حرارت لیا جائے گا، اسکے لیے طبی ٹیمیں ہر وقت موجود رہیں گی اور نگرانی جاری رکھیں گی تاکہ زائرین کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید