• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا فرض ہے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں، پرویز الہٰی


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی تباہ حال معیشت کو سہارا دے رہے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

لاہور میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی کے چیئرمین طارق جاوید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ڈنمارک، ناروے اور بارسلونا کیلئے فلائٹ آپریشن بند نہیں کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

تازہ ترین