• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی

قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے، ایونٹ میں 33 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

بارہویں رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلی جائے گی۔

ایونٹ میں ابتداء میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں سے 35 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا مگر سہیل شہزاد اور رمبیل گل کے دستبردار ہونے کے سبب اب 33 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

پچھلے سال رینکنگ اسنوکر کا ٹائٹل جیتنے والے اور ورلڈ امیچر چیمپئن محمد آصف کو ٹاپ سیڈ مقرر کیا گیا ہے، 6 اکتوبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

ایونٹ کا فائنل پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین