• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا: پاکستانی بلدیاتی امید وار نعمان اعوان کی کمیونٹی شخصیات سے ملاقات

ویانا(نمائندہ جنگ) ویانا کے بلدیاتی انتخابات میں پہلے پاکستانی نعمان اعوان جو آسٹرین سیاسی پارٹی ایس او زیڈ کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں نے الیکشن مہم کے سلسلہ میں نعمان اعوان نے ویانا کی معروف سماجی شخصیت ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ آسٹریا کے نائب صدر حاجی ملک خلیل اعوان کی رہائش گاہ پر پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات ملک عبدالحق،حبیب الرحمان یوسفزئی،ملک عابد،ملک مصطفیٰ،المصطفی سنٹر ویانا کے سربراہ حاجی باواسید غضنفر علی شاہ،عارف داؤد،طارق محمود، سینئر پاکستانی فہیم بابر خان اور آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اکرم باجوہ سے ملاقات کی۔حاجی ملک خلیل اعوان نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہم سب کی مذہبی،اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے پاکستانی بھائی کی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور سپورٹ کریں اور جہاں تک ممکن ہو دوسرے ممالک کی کمیونٹیز سے بھی رابطے کیے جائیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کریں، ہم نعمان اعوان کو یقین دلاتے ہیں کہ آپکی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔باوا سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ آپ پاکستانی مساجد میں جایا کریں اور پاکستانی کمیونٹی کی غمی خوشی میں شامل ہوں اور اپ لوگوں سے رابط رکھیں ہماری تمام تر نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔بلدیاتی امیدوار نعمان اعوان نے تمام حاضرین کا تعاون کرنے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری کامیابی نہیں یہ آپ سب کی کامیابی ہوگی، میں ملک خلیل اعوان کا بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی رہائش گاہ پر پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کا اہتمام کیا میں انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تازہ ترین