• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں سفارتکاروں اور صحافیوں کے درمیان کرکٹ میچز

دبئی ( سبط عارف )دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ اور صحافیوں کی کرکٹ ٹیم آمنے سامنے آگئی ، جس میں دبئی میں سرگرم میڈیا کے نمائندوں کی ٹیم نے پاکستانی قونصل خانے کی ٹیم کا مقابلہ کیا ، شارجہ کی اسکائی لائن یونی ورسٹی کے میدان میں دو میچز کی سیریز ہوئی۔ قونصل خانے کی کرکٹ ٹیم کی قیادت قونصل جنرل احمد امجد علی نے کی جبکہ میڈیا الیون کی کپتانی راجہ عرفان احمد نے کی۔ دو میچز کی سیریز میں دونوں بار ٹاس تو میڈیا نے جیتا مگر میچ قونصل خانہ کی تجربہ کار کرکٹ ٹیم نے جیتے۔ یاد رہے کہ پاکستان قونصل خانہ دبئی کی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہر سال ہونے والے “ڈپلومیٹک کرکٹ ٹورنامنٹ” کی فاتح رہتی ہے۔ پہلا میچ میں راجہ اسد اور انصر اکرم اور نجیب چغرزئی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے میڈیا الیون کا اسکور 48 رنز پر پہنچایا مگر قونصل خانے دبئی کی جانب سے بیٹسمینوں نے آخری اوور میں ہدف عبور کیا۔ میڈیا الیون کی طرف سے مظفر رضوی اور سمیع اللہ احسان نے عمدہ بالنگ کی۔ جبکہ دوسرے میچ میں میڈیا الیون پُر اعتماد انداز میں میدان میں اُترے اور سجاد خان اور محمد سجاد نے عمدہ بنیاد فراہم کی جبکہ محمد نصیر اور اشعر اشفاق نے پھر جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے اسکور 65 رنز تک پہنچا دیا۔ البتہ ایک مرتبہ پھر تجربہ نے پاکستان قونصل خانہ دبئی کو جیت کی راہ دیکھائی۔ قونصل خانہ کی طرف سے ملک عمران اور وقاص نے نہ صرف بالنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی شاندار پرفارمنس دی۔

تازہ ترین