• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے 56 کھمبوں کی چوری ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے بجلی کے 56 کھمبوں کو چوری کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم بابر علی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم پر 56 بجلی کے کھمبے چوری کا الزام ہے، ملزم کی نشاندہی پر کھمبے ریکور کیے ہیں، مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لیے ملزم سے تفتیش کرنا ہے ریمانڈ کی استدعا ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تازہ ترین