• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلے پرعدم عملدرآمد، این آر آئی سی بینچ نے صدرزیڈ ٹی بی ایل کو طلب کر لیا

اسلام آباد( مہتاب حیدر) نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن (این آر آئی سی) بینچ اسلام آباد نے پیرکو صدر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ(زیڈ ٹی بی ایل) شہباز جمیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تاکہ وضاحت کی جائے کہ اس بینچ کے حکم کی تعمیل کیوں نہیں کی گئی اور ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ کیوں نہ چلایا جائے،کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔زیڈ ٹی بی ایل انتظامیہ نے 2018 میں تین ملازمین کو برطرف کردیا تھا،ان پر 2017کے اختتام پرزیڈ ٹی بی ایل کے خلاف پریس کانفرنس کا الزام تھا، زیڈ ٹی بی ایل کے ملازمین نےاین آئی آر سی سے رجوع کیا اور سنگل بینچ نے انہیں بحال کرنےکاحکم دیاتھا۔ تاہم زیڈ ٹی بی ایل انتظامیہ نے این آئی آر سی کے فل بینچ کےسامنے اپیل دائرکی ،فل بینچ نےان کی درخواست مستردکردی۔ پھر زیڈ ٹی بی ایل انتظامیہ نےاسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی لیکن عدالت عالیہ نے بھی زیڈ ٹی بی ایل کی درخواست مستردکردی۔
تازہ ترین