چاغی (آئی این پی) ایرانی سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی طورپر ایران میں داخل ہونیوالے ڈھائی سو کے قریب افراد کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔ ذرائع کے مطابق 2 سو 49 پاکستانیوں کو بغیردستاویزات کے گرفتار کرکے تفتان انتظامہ کے حوالے کردیا جو مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے ۔